ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنیوالا گروہ گرفتار

ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنیوالا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سبزہ زار میں جعلی مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مار کر 12ہزار 500کلو فنگس زدہ مرچیں، 2500 کلو ممنوعہ اجزاء اور 250 کلوملاوٹی ہلدی تلف کردی۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق یونٹ میں مکئی کے بھوسے کو کھلے رنگ لگا کرجعلی ہلدی اورمرچیں تیارکی جا رہی تھیں۔ موقع پر مصالحہ جات کے ٹیسٹ کیے گئےاور تمام کے تمام ٹیسٹ فیل ہوگئے۔جس کے بعد تمام جعلی مال تلف کر دیا گیا ہے۔

 یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، سٹوریج میں مکھیاں، مچھر اور کیڑے پائے گئےہیں، یونٹ سے فنگس زدہ مصالحہ جات برآمد ہونے پرمالک کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔