ملک اشرف: نظر بندی کے احکامات کیخلاف درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا عبوری تحریری حکم جاری کردیا گیا۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے زینب عمیر سمیت دیگر کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو دلائل کیلئے یکم اکتوبر تک مہلت دے دی۔
عبوری فیصلہ میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل کیلئے مہلت مانگی، تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی زنیب عمیر نے عدالت میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں نظر بندی کے احکامات کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔