راودلشاد:وزیراعلی پنجاب کی سیاحت کے فروغ کیلئے پالیسی اقدامات کی بھی ہدایت،مریم نوازنے سیاحت کے فروغ کیلئے 25 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔
سینیٹر پرویز رشید سٹئیرنگ کمیٹی کے خصوصی رُکن ہوں گے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سٹیئرنگ کمیٹی کی کنوینر ہوں گی،کمیٹی میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری،اقلیتوں، ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن کے صوبائی وزرا،رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، سینئر اینکرپرسن افتخار احمد اور مختلف وزارتوں کے سیکرٹری بھی خصوصی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق خصوصی کمیٹی 15دِن میں تجاویز تیار کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی،کمیٹی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پلان تیار کرے گی،صوبے کے 8سے 10سیاحتی مقامات کو ترقی دی جائے گی،مذہبی ، تہذیبی، ثقافتی، بزنس کی اہمیت کے حامل 10مقامات منتخب کئے جائیں گے۔
غیر ملکی سیاحوں اور مذہبی ٹورازم کے فروغ دیا جائے گا،پنجاب میں سیاحت کےموجودہ پورے نظام کی ازسر نو تشکیل ہوگی،آرکیالوجی، میوزیمز اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی مکمل اوورہالنگ ہوگی،جدید ٹیکنالوجی ایپ اور ٹورزم پورٹل کی تیاری شروع کر دی گئی۔