ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ; پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نے استعفیٰ دیدیا

برطانیہ; پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نےکنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دیدیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی کو منافقت اور دائیں بازو کی سیاست کا الزام لگا کر خیر باد کہہ دیا۔

 ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمیٰ کے دور میں سعیدہ وارثی پارٹی کی کو چیئرپرسن کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔

 دوسری جانب کنزریٹیو پارٹی کا موقف ہے کہ سعیدہ وارثی سے ان کی مبینہ "تقسیم کرنے والی زبان کے حوالے سے تفتیش کی جانی تھی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام شکایات بغیر کسی تعصب کے سنی جائیں۔

  یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی جلسے میں ہر صورت جائینگے ، کارکن رکاوٹیں خاطر میں نہ لائیں ، علی امین گنڈا پور

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سعیدہ وارثی کے خلاف شکایت مریہ حسین سے متعلق ایک پوسٹ کے حوالے سے تھی۔

  سعیدہ وارثی نے مریہ حسین کو عدالت سے بری ہونے پر ایک پوسٹ میں مبارکباد دی تھی۔