نیب لاہور میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد

28 Sep, 2024 | 01:18 PM

(سٹی42)نیب لاہور میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد ،ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ کی کھلی کچہری میں 200 کے قریب متاثرین کی شرکت کی۔
 کھلی کچہری میں انویسٹمنٹ کے نام پر فراڈ کے شکار ،ہاؤسنگ سیکٹر کے متاثرین نے دادرسی کیلئے شرکت کی،ڈی جی نیب لاہور نے تمام متاثرین کو سنا اور موقع پر احکامات صادر کئے۔
کھلی کچہری میں فار یو ریئل ٹریڈرز، گروامپیکٹ کے متاثرین،خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی اور پرائم زون کے متاثرین اور فارمانائیٹس ہاؤسنگ ، ابوزر ہاؤسنگ ، لاہور گارڈن کے متاثرین نے شرکت کی۔فار یو ریئل ٹریڈرز میں انتظامیہ کیخلاف شکایات پرانکوائری کے احکامات جاری کیے گئے۔
 اس موقع پر ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ نیب واحد ادارہ ہے جو خوداحتسابی کے عمل کو اپنائے ہوئے ہے،ایک ماہ کے درمیان 700 سے زیادہ کلیمنٹس کی سکروٹنی کی گئی، انکوائری کے احکامات 50 کروڑ سے زائد کے کلیم موصول ہونے پر جاری کئے۔
ڈی جی نیب نے بتایا کہ نیب لاہور نے خیابان امین سوسائٹی کا مکمل سیٹلمنٹ پلان تیار کرلیا ،آخری کلیمنٹ کو پلاٹ ملنے تک نیب آرام سے نہیں بیٹھے گا،آئندہ چند ماہ تک 700 متاثرین کوفلیٹ یا پلاٹ دلوانے کا عمل مکمل کروا دیں گے۔تمام منسوخ شدہ فائلوں کا ذاتی نگرانی میں فیصلہ کراؤں گا۔
 ڈی جی نیب نے لاہور موٹروے سٹی کےمتاثرہ شکایت گزار کوفوری پلاٹ دلوانے کے احکامات جاری کیے جبکہ لاہور گارڈن انتظامیہ کیخلاف شکایات پر ڈی سی ،ڈی پی او شیخوپورہ کو ریفر کرنے کا حکم دیا۔

 
 
 
 

مزیدخبریں