پی ٹی آئی جلسوں کی قیادت کون کرے گا؟ نئی حکمت عملی مرتب

28 Sep, 2024 | 01:01 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں احتجاجی جلسوں میں ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو شرکت سے روک دیا ہے جس کا مصد انہیں گرفتاری سے بچانا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون کی خلاف ورزی کے نام پر ارکان اسمبلی، سینیٹرز کو گرفتار کرسکتی ہے، اب جلسوں کی قیادت مقامی ارکان صوبائی اسمبلی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے داخلی راستے بند کرسکتی ہے جس کے سبب متبادل راستوں کے لیے مقامی رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے۔ راولپنڈی جلسہ روکنے کے لیے انتظامیہ ہر حربہ استعمال کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی، سینیٹرز کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کے پی منتقل کردیا ہے، ہم نے لاہور جلسے کو پنجاب کی عوام سے بھر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور داخلی دروازوں کو سیل کرنے کے بعد سرکاری ملازمین تعینات کر دیے ہیں ۔

مزیدخبریں