ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی احتجاج؛ خیبرپختونخو اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند

پی ٹی آئی احتجاج؛ خیبرپختونخو اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ 

پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خیبرپختونخو اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں ۔ جی ٹی روڈاٹک پل،فقیرآباد،لارنس پوراور واہ گارڈن کے مقامات ، موٹر وے ایم ون چھچھ انٹرچینج، ہروپل اور کٹی پہاڑی کے مقامات سے بند ہے۔ اس کے علاوہ اٹک خورد کے مقام سے جی ٹی روڈ جزوی طورپربند ہے ۔

 کے پی سے پنجاب داخلے کے لئے سڑک ایک طرف سےکھلی ہے، سڑک کے اطرف کنٹینرز موجود ہے ۔ 

دوسری جانب احتجاج کے مقام (لیاقت باغ) کی طرف آنے والے تمام راستے بھی بند کردیے گئے، لیاقت باغ کے چاروں اطراف کنٹینرز لگادیے گئے ہیں، ساتھ ہی ہر جگہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔  

واضح رہے راولپنڈی احتجاجی جلسے میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو شرکت سےروک دیا گیا ہے، ان کو روکنے کا مقصد گرفتاری سےبچانا ہے، حکومت قانون کی خلاف ورزی کے نام پر ایم این ایز اور سینیٹرز کو گرفتار کرسکتی ہے۔