(درنایاب)والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،والٹن روڈ پر بوسیدہ نالے کا پانی نئی ڈرین میں شفٹ کردیا گیا۔
نالے کو بند کرکے گرین بیلٹس ،پارکنگ لاٹ میں تبدیل کیا جائیگا،فیروز پور روڈ سے ڈیفنس روڈ کی جانب کارپٹنگ کا کام 80فیصد مکمل کر لیا گیا۔دوسری جانب کارپٹنگ کا کام آئندہ ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔
میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کی کارپٹنگ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔سی بی ڈی نے والٹن روڈ کیلئے 15،15کیوسک کے 2پمپس بھی انسٹال کر دیے ہیں۔منصوبے میں شامل 3ڈسپوزل سٹیشن میں سے 2آئندہ ماہ فعال ہوجائیں گے۔