خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس,شریک ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی 

28 Sep, 2024 | 10:57 AM

 (جمال الدین)ڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس میں آمنہ عروج کے شریک ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پرسماعت5 اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواست پرسماعت کی،اس موقع پرمعروف مصنف اورڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمر کے وکیل مدثر چودھری اورزین علی قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے توملزم ممنون حیدر کے وکیل نے دلائل کےلئے مہلت طلب کی۔

 ملزم ممنون حیدر کے وکیل نے مؤقف اختیارکیاکہ ہمارے سینئروکیل آج بیمارہیں،اس کے بعد سماعت 5اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں