گوجرانوالہ کے دو تاجر بھائی لاہور میں لٹ گئے،ڈاکو ایک کروڑ لوٹ کر فرار

28 Sep, 2024 | 10:00 AM

(اسرار خان)لاہور میں دن دیہاڑے وارداتوں کا سلسلہ جاری  ہے، گجر پورہ میں لوہے کے 2 تاجر بھائیوں کیساتھ ڈکیتی کی بڑی واردات  کے دوران  کار سوار 2 ڈاکو تاجر احسن اور عمر سے ایک کروڑ نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ۔

واردات جمعہ کی دوپہر کرول گھاٹی کے قریب گوجرانولہ سے تعلق رکھنے والے تاجر بھائیوں احسن اور عمر کے ساتھ ہوئی ، کلوز سرکٹ فوٹیج میں کار سوار ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا کا جا سکتا ہے ۔

 واردات کے بعد کار سوار ڈاکو فرار ہوتے بھی نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب گجرپورہ پولیس نے متاثرہ تاجر احسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں