کفایت علی شاہ: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور اور سندھ کے شہر کراچی میں مزید پانچ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نکل آیاہے۔
وزارت صحت نے اس تشویشناک اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی سے تمام مثبت نمونے جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے جڑے ہوئے پائے گئے ہیں۔
جبکہ پشاور سے لیے گئے مثبت نمونے میں پائے جانے والے وائرس کی جینیاتی جانچ پڑتال ابھی کی جا رہی ہے۔