سٹی42: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تمام امت مسلمہ کو عید میلادالنبی (ص) کی مبارک باد دی ہے۔
عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام مین سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی انسانیت پر خاص رحمت تھی۔ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا۔ درود ان پر سلام ان پر جو پیغام حق کی خاطر ستائے گئے، جن کے اعلیٰ ترین اخلاق کا دشمنوں نے اعتراف کیا۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ نبی اکرمﷺنے انسانیت کی فلاح اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ابدی نظام دیا۔ دنیا کو ظلم، جہالت اور مسائل سے نجات خاتم النبیین (ص) کے اسوہ حسنہ سے ہی مل سکتی ہے۔
آپ (ص) نے نفرتوں، تقسیم اور جھگڑوں کو ختم کیا اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسوں کو بھائی بھائی بنا دیا۔
آپ (ص) نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پودوں کے حقوق کی چھی تلقین فرمائی۔
اسوہ رسول کریم (ص) اپنا کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔