گوہر اعجاز کی سعودی عرب کےوزیر تجارت سے ملاقات، پاک سعودیہ سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

28 Sep, 2023 | 09:34 PM

This browser does not support the video element.

وقاص عظیم: وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نےدورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کے وزیر تجارت مجید القسبی سے ملاقات کی ہے۔

 گوہر اعجاز کی سعودی عرب کے وزیر تجارت مجید القسبی سے ملاقات میں پاک سعودیہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں برادرممالک کے وزرائے تجارت نے پاک سعودیہ سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں