ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افواہیں بےبنیاد،پاکستان اور چین سی پیک کو مزید وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں، وزارت منصوبہ بندی

Ministry of Planning Pakistan Rebottle about Misconception about CPEC, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزارتِ منصوبہ بندی نے چین کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہدراری میں نئے منصوبوں کو شامل نہ کرنے کی افواہوں کو سراسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔ 

وزارت منصوبہ بندی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک کے دائرہ کو مختلف شعبوں میں وسعت دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی نے واضح کیا ہے کہ سی  پیک کے تحت منصوبوں کی بدولت پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ سی پیک  کی  وجہ سے مختلف شعبوں میں جدت آئی اور ان شعبوں کی استعداد کار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ سی پیک کی بدولت  پاکستان کی اقتصادی حالت میں بہتری آئی اور دنیا کے سامنے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین منزل کے طور شناخت ملی۔

وزارت منصوبہ بندی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ چین اور پاکستان سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں تک توسیع دینے  پر کام کر رہے ہیں۔ یہ شعبے پہلے ہی سے سی پیک کے طویل املدتی منصوبے کا حصہ تھے۔ گیارہویں جے سی سی میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لئے متعلقہ ورکنگ گروپ میں لا کر حتمی شکل دینے پر اتفاق  ہوا تھا۔

خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ساحلی علاقوں میں سی پیک کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ساحلی علاقوں میں سی پیک کے تحت نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ 

 وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ مین کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین انفراسٹرکچر، اقتصادی ترقی، زراعت، قدرتی وسائل، برآمدات میں اضافے کے لئے صنعتوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔