سٹی 42: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی اختتام ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا۔ 100 انڈیکس 46 ہزار 232 کی سطح پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 6.93ارب مالیت کے 17.76کڑور شیئرز کا کاروبار ہوا۔ آج مارکیٹ میں 326 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں سے 183 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 121 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔