مری:نان مہنگا بیچنےوالےریسٹورنٹ نے مقدمہ درج ہونےکےبعدنان مزید مہنگا کردیا

28 Sep, 2023 | 08:16 PM

This browser does not support the video element.

حیدر علی : مری میں 150 روپیہ کا نان فروخت کرنے کے سبب مقدمہ بن جانے کے بعد اس نجی ریسٹورنٹ کے مالک نے نان مزید مہنگا کر دیا۔

مری میں ایک پیلٹ دال ماش 1310اور 2 نان 330 روپیہ کے فروخت ہونے  لگے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 150 روپیہ کا نان فروخت کرنے پر مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔مقدمہ کے بعدریسٹورنٹ انتظامیہ نے نان 165 روپیہ کا  کر دیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ روغنی نان،تل والا نان،کلونجی والا نان مختلف قیمیتیں ہوتی ہیں۔ہم نے مقدمہ درج کروا دیا ہے اب پولیس چالان پیش کرے گی۔دال ماش کی قیمت زیادہ وصول کرنے پر ہم کاروائی نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں