رواں ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ہو گئی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

28 Sep, 2023 | 07:36 PM

اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےزرمبادلہ کے زخائر  میں مزید کمی ہو گئی۔ ریاست کے زرمبادلہ کے ذخائر اب 7 ارب 63 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں تاہم کمرشل ینکوں کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اس ہفتہ کے دوران 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.69 ارب روپے سے کم ہوکر 7.63 ارب ڈالر رہ گئے ۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 5ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
ملکی مجموعی زخائر 2.50 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 13.16 ارب ڈالر ہوگئے۔

مزیدخبریں