اویس کیانی : او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2022-23 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا جن کے مطابق کمپنی نے اس سال اپنی تاریخ میں خالص منافع کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے.
او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2022-23میں کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین 224ارب روپے خالص منافع کا اعلان کر دیا ہے ۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کا مالی سال 2023 میں8.55 روپے کیش ڈیویڈنڈ دے رہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے مالی سال 2023 میں 159ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔
او جی ڈی سی ایل 149فیصد تاریخی بلند ترین ریزرو ریپلیسمنٹ ریشو(Reserves Replacement Ratio) حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے.