بسیم سلطان: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا آرٹ گیلری میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے منعقد ہونے والی خطاطی کی نمائش دیکھی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسم محمد ؐ کی خطاطی کے فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے آرٹسٹوں کے فن کو سراہا اور خطاطی کے اعلی معیار کی تعریف کی۔ا
سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو خوبصورت خطاطی کا سوونیئر پیش کیا ۔
صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر، منصور قادر۔سیکرٹریز اوقاف، اطلاعات او ردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے