ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نبی پاکﷺ کبھی مایوس نہیں ہوئے، پاکستان کےحوالہ سے مایوسی چھوڑ دیں، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Sirat Alnabi Conference, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور میں رحمتہ اللعالمین کانفرنس میں شرکت کی۔

  محسن نقوی نے رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہمارے نبی ﷺ کبھی مایوس نہیں ہوئے،

نبی پاک نے ریاست طیبہ کی بنیاد رکھی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم سب نبی پاک سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، اگر ہم رسول پاکﷺ کی ایک بھی بات مان لیں تو ہماری زندگی بدل جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ نبی پاک کبھی مایوس نہیں ہوئے۔ پاکستان کے حوالے سے مایوسی چھوڑ دیں ،پاکستان نے ترقی کرنی ہے۔  نبیﷺ کے پیروکار کبھی مایوس نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال پنجاب سے2 ارب ڈالر کے چاول برآمد کئے جائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے تھے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ جڑانوالہ واقعہ کے بعد مسیحیوں کومساجد میں صبح کے وقت عبادت کی اجازت دی گئی۔