ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس ، ن لیگ نے سپریم کورٹ میں اہم سوالات اٹھا دیئے

Practice and procedures act review case, City42, PMLN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری:مسلم لیگ (ن )نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، ن لیگ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعاکردی۔ مسلم لیگ نون کے جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کا کسی قانون پر عملدرآمد روکنے کا اختیار روکا جائے، عوامی نمائندوں کی نیت پر سوال اٹھانے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔

مسلم لیگ نون نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف نہیں،یہ قانون بننے سے قبل ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر کیخلاف درخواستیں دائر ہوگئیں،عدالت کا ایکٹ کےبننے سے پہلے ہی اس پر عملدرآمد روکنا اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت ایکٹ بننے سے پہلے اس پر عملدرآمد نہیں روک سکتی،عدالت اگر سمجھتی کہ ایکٹ سپریم کورٹ میں مداخلت ہے تو کالعدم قرار دے دیتی،جب تک ایکٹ کالعدم نہیں ہوتا اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مسلم لیگ نون کے جواب میں کہاگیا ہے کہ عدالت کا قانون سازی پر عملدرآمد روکنے کا اختیار روکا جائے، قانون پر عملدرآمد روک کر منتخب نمائندوں کی نیت پر سوالات اٹھانے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہئے۔