زاہد چو دھری :آشوب چشم کی وبا میں شدت ، آئی ڈراپس کی قلت پیدا ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آشوب چشم کی وبا کے باعث عرق گلاب بھی مارکیٹ میں ناپید،آئی ڈراپس ڈیکساکلور، آفتھاکلور ،آئی ڈراپس ٹوبراڈیکس ، ٹیئر نیچرل ، میتھیکلور بھی مارکیٹ سے غائب ہیں۔
اس کے علاوہ آئی ڈراپس ٹوبرا اور ٹوبرا ڈی ودیگر متعدد آئی ڈراپس اور آنکھوں میں ڈالنے والےٹیوبزکی بھی قلت کا سا منا ہے۔آشوب چشم کے مریضوں کو آئی ڈراپس نہ ملنے پر شدید پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے ۔
آشوب چشم ,نئی مشکل کھڑی ہو گئی، آئی ڈراپس مارکیٹ سے غائب
28 Sep, 2023 | 03:43 PM