شہزاد خان ابدالی :ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کا عارضی بندش کا فیصلہ،ٹویوٹا کمپنی نےپیداواری پلانٹ 28 ستمبرسے 9 اکتوبر تک بندش کااعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا،موجودہ اسٹاک کی صورتحال کو دیکھ کر 12 روز پلانٹ عارضی بندرہے گا ۔
انڈس موٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ خام مال کی صورتحال کے پیش نظر عارضی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے ،نئی گاڑیوں کی طلب میں کمی اور خام مال کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔