بنگلہ دیش، ڈینگی وائرس کی خطرناک وبا ایک ہزار کے قریب زندگیاں نگل گئی  

28 Sep, 2023 | 03:00 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بنگلادیش میں ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وبا کی صورت اختیار کرگیا جس سے حالیہ ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلادش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کو مچھروں کی بہتات کی وجہ قرار دیا جارہا ہے جب کہ حکام ملک میں بڑھتے کیسز اور اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں، ڈینگی وائرس کو مون سون میں سیزنل بیماری کے طورپر جانا جاتا ہے لیکن ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سن 2000 کے بعد سے ڈینگی بخار میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ وائرس بنگلادیش میں انتہائی خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے۔

مزیدخبریں