ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل اہم کھلاڑی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

28 Sep, 2023 | 11:37 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : بھارت میں چند روز بعد شروع ہونے والے ورلڈکپ کے لیے افغان ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

دو سال سے بھی زائد عرصے بعد کم بیک کر کے ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے والے 24 سالہ افغان فاسٹ بولر نوین الحق نے ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نوین الحق نے لکھا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت ہی فخر کی بات ہے لیکن میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب رہوں گا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ یہ بہت ہی مشکل فیصلہ ہے لیکن اپنے کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا، افغان کرکٹ بورڈ اور تمام چاہنے والوں کا سپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔ نوین الحق انٹرنیشنل کرکٹ کے علاوہ دنیا بھر میں ہونے والی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز بھی کھیلتے ہیں جن میں پی ایس ایل، بگ بیش، لنکا پریمیئر لیگ اور آئی پی ایل شامل ہے۔

مزیدخبریں