عمران خان کے دیرینہ ساتھی فرخ حبیب بھائی اور 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

28 Sep, 2023 | 10:40 AM

کفایت علی شاہ :چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو ان کے بھائی اور 4 ساتھیوں سمیت بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کو  بلوچستان کے علاقے گوادر سے گزشتہ رات  گرفتار کیا گیا ،  پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک اہلکار اور 7.8 سادہ کپڑوں میں  نامعلوم افراد نے آدھی رات کو بنا وارنٹ کے پی ٹی آئی رہنما  ان کے بھائی اور 4 دوستوں کو حراست میں لیا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں