سی ٹی او لاہور کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

28 Sep, 2023 | 10:34 AM

Imran Fayyaz

(عابد چودھری) لاہور ٹریفک پولیس ممکنہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے متحرک، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 02 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے،رواں سال کے دوران 48 ہزار 331 سموگی وہیکلز کو جرمانے کئے گئے۔
 اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ممکنہ اسموگ کے پیش نظر ابھی سے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے، بس اونرز یونینز کے ساتھ ملکر بھی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں