(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا ، بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کووڈ کے بعد کچھ خدشات کا سامنا ہے ،سابق صدرکے پھیپھڑوں کے قریب پانی دوبارہ نمودار ہواہے،گزشتہ ماہ کراچی میں بھی آصف علی زرداری کا علاج ہوا۔
بختاور بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ بیماری کی وجہ سے آصف علی زرداری سیلاب کے دوران متاثرین تک نہ پہنچ سکے ، سابق صدر آصف علی زرداری کی علالت کے باعث ان کے بچے سیلاب متاثرین تک پہنچ رہے ہیں،آخر میں انہوں نے پیغامات بھیجنے اور دعاکرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔