تمباکو اور سگریٹ فروشوں کے لئے بری خبر 

28 Sep, 2022 | 08:42 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)تمباکو اور سگریٹ فروشوں کے خلاف ٹیکس بڑھانے کے لئے محکمہ ایکسائز نے ورکنگ مکمل کرلیا، لاہورسمیت 5 بڑے اضلاع سے سگریٹ فروش دکانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے سالانہ ٹیکس کولیکشن کی سمری حکومت کو بھجوا دی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سگریٹ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے دکانداروں کو ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔لاہور میں 7817 سمیت5 اضلاع میں 25ہزار736 چھوٹی بڑی دوکانیں موجود ہیں۔ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ دکانوں کو ملازموں کے حساب سے 4کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔تمباکو فروشوں سےسالانہ فیس بڑھا کر 64کروڑچونتیس لاکھ تک وصولی کی جا سکتی ہے،چھوٹی دکانوں سےفیس 5 ہزار جبکہ بڑی دوکانوں سے40 ہزار تک وصولی کی تجویز تیار کرکےبھجوا دی گئی۔

مزیدخبریں