پندرہ ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں

28 Sep, 2022 | 08:14 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)لاہور میں جیب تراشوں کے گروہ سرگرم ہوگئے،ہزاروں شہریوں کی جیبوں کا صفایا کر دیا گیا،رواں سال شہر میں جیب تراشی کی 15 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
صوبائی دارالحکومت میں جیب تراشی کی وارداتیں بڑھنے لگیں،پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر میں جیب تراشی کے 15056مقدمات درج ہوئے۔جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن4248وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔

صدر ڈویژن میں جیب کاٹنے کی 3210وارداتیں ہوئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 2890وارداتوں کے ساتھ تیسرےنمبر پررہا۔ سول لائن ڈویژن میں جیب کترنے کی 1727 اور کینٹ ڈویژن 1510وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن 1476 شہریوں کی جیبیں کاٹی گئیں،پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود رہی جبکہ انویسٹی گیشن پولیس بھی ملزمان کوگرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

مزیدخبریں