(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اُتر پردیش میں ایک شخص 11 ہزار وولٹ کی تاروں پر چڑھ کر جھولنے لگا، جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔
تفصیلات کے مطابق اُتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع کے امریہ قصبے میں ایک نوجوان کو ہائی وولٹیج کی تاروں پر خطرناک اسٹنٹ کرتے اور جھولتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔نوشاد نامی شہری نے ایک دکان کی چھت پر چڑھ کر بجلی کے تار پکڑے اور پھر ان پر جھولنا اور ایک تار سے دوسری تار پر اوپر چڑھنا شروع کر دیا۔بازار میں موجود لوگ یہ دیکھ کر سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے، واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوشاد اپنے آپ کو تاروں پر بیلنس کرتے ہوئے اوپر چڑھنے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔
उत्तर प्रदेश के पीलीभीत जिले में एक युवक हाईटेंशन लाइन से लटककर झूलने लगा, जिसका वीडियो सोशल मीडिया पर खूब वायरल हो रहा है। लोगों ने तुरंत बिजली विभाग के अफसरों को सूचना दी, इसके बाद युवक को कड़ी मशक्कत से नीचे उतारा गया। #Pilibhit #ViralVideo #UttarPradesh pic.twitter.com/8tdzsffCcu
— UP Tak (@UPTakOfficial) September 27, 2022
دوسری ویڈیو میں لوگ دکان کی چھت پر چڑھتے اور نوشاد تک پہنچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، لوگوں کے قریب آنے کے بعد اسے نیچے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق بارش کی وجہ سے اس وقت شہر میں بجلی نہیں تھی، جب لوگوں نے نوشاد کو تاروں سے لٹکتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے بجلی کے محکمے سے رابطہ کر کے خبردار کیا۔
معلوم ہوا کہ نوشاد امریہ مارکیٹ میں چوڑیاں بیچتا ہے، جب اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ نوشاد اکثر عجیب و غریب سرگرمیوں میں ملوث رہتا ہے، کیوں کہ وہ کچھ دنوں سے ذہنی طور پر تندرست نہیں ہے۔
Pilibhit black Amriya me man 11000 volt light ke tar pe for losing his job pic.twitter.com/Rwtq6N1mmI
— Irshad Khan (@IrshadK54670394) September 26, 2022