پڑھے لکھے بیروزگاروں کو روزگار ملے گا؛ بڑی خبر

28 Sep, 2022 | 06:11 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر) محکمہ بلدیات میں نئی بھرتیوں کی تیاریاں، ہزاروں بے روزگاروں کو روزگار ملے گا، وزیراعلٰی کو منظوری کے لئے سمری ارسال کر دی گئی.
  محکمہ بلدیات نے وزیراعلی پنجاب کو تمام بلدیاتی اداروں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت دینے کی سمری ارسال کی ہے، بلدیاتی اداروں میں گریڈ ایک سے گریڈ چار تک گیارہ ہزار ملازمین بھرتی کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، اس بارے میں سیکرٹری محکمہ بلدیات مبشر شاہ کا کہنا ہے کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، بلدیاتی اداروں میں تمام خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں