ڈگریوں کی وصولی کے لئے طالبات پر نئی شرط لگ گئی

28 Sep, 2022 | 04:27 PM

Imran Fayyaz

(عمران یونس) ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے 47 ویں کانووکیشن میں شرکت اور ڈگری وصولی کیلئے رجسٹریشن فیس مقرر کر دی،بی ایس کی ڈگری کیلئے رجسٹریشن فیس 3 ہزار، ایم فل 4 ہزار اور پی ایچ ڈی کی فیس 5 ہزار مقرر کی گئی ہے۔
 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی زیر صدارت اجلاس میں کانووکیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، کانووکیشن میں گریجویٹ طالبات کی رجسٹریشن کیلئے 10 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کانووکیشن میں بی ایس ڈگری کیلئے رجسٹریشن فیس 3 ہزار، ایم فل 4 ہزار اور پی ایچ ڈی کی فیس 5 ہزار مقرر کی گئی۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی گریجویٹ طالبات ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرا سکتی ہیں ۔شعبہ امتحانات کے مطابق کانووکیشن میں ڈگری کیلئے گریجویٹ طالبات کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

مزیدخبریں