(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا اس فتنے سے قوم کو آگاہ کیا جائے قوم اس کی شناخت کرے، ورنہ یہ فتنہ ملک وقوم کو کسی حادثے سے دوچار کرسکتا ہے، وزیر داخلہ نے انکشاف کرتے کہا جی سی یونیورسٹی کا وائس چانسلر بھی اس کے ساتھ فتنہ گری میں ملوث ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک پر بات کرتے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کے ذہنوں میں کیسے زہر گھولا، اور وہی بات جو عمران خان ہمیشہ کرتا ہے کہ میری حکومت کو امریکی سازش کے تحت ہٹایا گیا،آج اس کا سازشی بیانیہ منظرعام پر آچکا ہے، عمران خان اور اس کا سیکرٹری ٹو اعظم خان دونوں آڈیو لیک میں گفتگو کررہے ہیں۔ اور وہ کہہ رہا ہے اپوزیشن نے سازش کی ہے، امریکہ نے کی ہے جس کے بنیادی کے اوپر میری حکومت ختم کی گئی ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ یہ اس سازش کوتیار کرنے کے لئے دونوں میں گفتگو کررہے ہیں، عمران خان کہہ رہا ہے اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، یعنی ملکی مفادات کے ساتھ کھلواڑ کرنا ہے، قبل ازیں اس نے یہ بھی کہا تھا کہ 25 مئی کو اسلام آباد میں جو ہم نے واردات کرنی ہے اور یہ ہماری آخری واردات ہوگی، ہم نے بس صرف کھیلنا ہے نام نہیں لینا امریکہ کا، اس پر اعظم خان نے کہا کہ سر میں یہ سوچ رہا تھا کہ جو سائفر ہے نہ ایک میٹنگ کرلیتے ہیں، میرا خیال ہے آپ کو یاد ہوگا ایمبیسڈر نے آخر میں لکھا ہوا تھا۔وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک کا فارنزک کرانے کا فیصلہ کیا۔