(سٹی42) پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو لیک پر مسلم لیگ ( ن) کا ردعمل سامنے آگیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا تماشا ختم ہوگیا ،ابھی سیاسی گفتگو سامنے آئی ہے، مزید جو سامنے آئے گا ،اس وقت سے ڈرو ، عمران خان کا انقلاب محور وہ ہے جو خود امریکا کو کچھ کہنے سے ڈرتا ہے، عمران خان ہر معاملے پر یوٹرن لیتے ہیں ،جو عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکے گیا، اسے اسحاق ڈار ٹھیک کریں گے،معاشی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آنے کیلئے تھوکا ہوا چاٹ رہا ہے،چور دروازے ڈھونڈ رہے ہیں،سائفر دی اینڈ ہوگیا،ابھی مزید آڈیوز آئیں گی۔
واضح رہے کہ سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو سامنے آگئی ، امریکی سازش کے بیانیے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
آڈیو میں عمران خان کو سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتاتے سنا جا سکتا ہے،اعظم خان نے معاملے کو اٹھانے اور نیا رنگ دینے کیلئے میٹنگ بلانے پر زور دیا،اعظم خان میٹنگ کے منٹس اور انہیں اپنے طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کا پلان بتاتے رہے۔