امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض مسترد کر دیا

28 Sep, 2022 | 01:24 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں اور دہشت گردی کے خطرات کسی کے مفاد میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایف 16 کا پروگرام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہے اور ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت کو تقویت دیتا ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ کوئی نئے طیارے، نیا نظام یا نئے ہتھیار نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا ایک پائیدار پروگرام عرصے سے موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دیئے جانے والے ہتھیاروں کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم جسے بھی فوجی سازو سامان دیتے ہیں اس کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے۔

مزیدخبریں