بے روز گار افراد کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

28 Sep, 2022 | 01:22 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: محکمہ بلدیات نے 11 ہزار افراد کو نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات نےوزیر اعلیٰ پنجاب س چوہدری پرویز الٰہی سے  نوکریاں دینے کی اجازت مانگ لی ہے۔محکمہ بلدیات نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔
سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ  گریڈ  1 سے گریڈ 4 تک روزگار دیا جائے گا۔بھرتی پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کی خالی آسامیوں پر ہوگی اور  تمام بھرتیاں  میرٹ پر کی جائیں گی۔

مزیدخبریں