ویب ڈیسک:سائفر کی سازشی کہانی،دوسروں پر تنقید کرنے والے عمران خان کی اپنی آڈیو لیک ہو گئی،امریکی سازش کے بیانیے کا بھانڈا پھوٹ گیا،سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو سامنے آگئی ۔
اعظم خان سائفر کے معاملے پر عمران خان کو نئی ترکیبیں بتاتے رہے، عمران خان کا سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتاتے سنا جا سکتا ہے،اعظم خان نے معاملے کو اٹھانے اور نیا رنگ دینے کیلئے میٹنگ بلانے پر زور دیا۔اعظم خان میٹنگ کے منٹس اور انہیں اپنے طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کا پلان بتاتے رہے۔
عمران خان نے کہا کہ اچھا اب ہم نے صرف کھیلنا ہے نام نہیں لینا امریکا کا ، بس صرف کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی ، اعظم خان نے جواب دیا کہ سر! میں یہ سوچا رہا تھا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں ،دیکھیں اگر آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں ۔
اعظم خان نے کہا کہ آپ نے کہا کہ انہوں نے اٹھایا ، ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکرٹری کی ،محمود قریشی یہ کریں گے کہ وہ لیٹر پڑھ کر سنائیں گے ، تو جو بھی پڑھ کر سنائیں گے نہ تو اس کو کاپی میں بدل دینگے ، وہ میں منٹس میں کر لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے ۔
آڈیو لیک پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ویڈیو بیان
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آڈیو لیک کے بارے میں کہاکہ ہم تو چاہتے ہیں کہ سائفر بھی لیک ہوجائےتاکہ سب کو پتہ چلے کہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے۔اس کے علاوہ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو میں نے اس پر کھیلا نہیں ہےایکپسوز کریں گے توہم کھلیں گے۔
عمران خان کی آڈیو لیک پر ن لیگ کا ردعمل
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا تماشا ختم ہوگیا ،ابھی سیاسی گفتگو سامنے آئی ہے، مزید جو سامنے آئے گا ،اس وقت سے ڈرو ، عمران خان کا انقلاب محور وہ ہے جو خود امریکا کو کچھ کہنے سے ڈرتا ہے، عمران خان ہر معاملے پر یوٹرن لیتے ہیں ،جو عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکے گیا، اسے اسحاق ڈار ٹھیک کریں گے،معاشی صورتحال ٹھیک ہوجائے گی ۔
سیاسی ماہرین کا عمران خان کو معافی مانگنے کا مشورہ
سینئر تجریہ کار و سیاسی ماہر سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سازشی کہانی خود گڑھی، عمران خان نے اپنے پرنسپل سیکرٹری کیساتھ ملکر ایک سازشی بیانیہ تیار کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
سینئر تجریہ کار و سیاسی ماہر ثنا بچہ نے کہا کہ عمران خان کو اپنے رویے پر شرمندہ ہونا چاہیے، یہ ملک ٹی 20 میچ نہیں اور نہ ہی کوئی 11 کھلاڑیوں کی ٹیم ہے، پوری قوم کے سامنے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، انہیں اب جواب دینا ہوگا، کپتان اب عوام کو نیا لالی پاپ دینے کی کوشش کریں گے۔