بجلی صارفین کو مینوئل بلز جاری کرنے پر پابندی عائد

28 Sep, 2022 | 12:02 PM

شاہد سپراء:لیسکو نے بجلی کے صارفین کو مینوئل بلز جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی، کمپنی کے سسٹم اور بینکوں کو ترمیم شدہ بلز کی کیش پوسٹنگ میں ناکامی پر پابندی لگائی گئی۔

لیسکو نے بجلی کے صارفین کو مینوئل بلز جاری کرنے سے روک دیا۔ مینوئل بلز کے اجراء سے بینکوں، لیسکو آئی ٹی سسٹم کو کیش پوسٹنگ میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سینٹرالائزڈ کیش کولیشن بینکس ، ای کولیشن ایجنسیز کو بلوں کی وصولی میں ناکامی کا سامنا ہے۔

لیسکو نے تمام ریونیو آفیسرز کو مراسلہ بھجوا کر مینوئل بلز کا اجراء روک دیا۔ مراسلے کے متن کے مطابق تمام صارفین کو آن لائن ترمیم شدہ بلز جاری کئے جائیں۔وفاق نے صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔اعلان کے بعد صارفین کے لئے مینوئل طریقے سے بلوں کا اجراء کیا گیا۔لیسکو نے تمام بینکوں کو تصحیح شدہ بلز وصول کرنے کی اجازت دی تھی۔

مزیدخبریں