دپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب، اسپتال منتقل

28 Sep, 2022 | 10:12 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو گزشتہ رات طبعیت میں خرابی کے باعث ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی حالت بگڑ گئی تھی لیکن اب وہ بہتر ہیں۔دو مہینے پہلے حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی دپیکا کی حالت خراب ہوگئی تھی۔فلم کے سیٹ پر انہوں نے گھبراہٹ کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

قبل ازیں انہیں کورونا وائرس بھی ہوچکا ہے لیکن روبہ صحت ہونے کے فوراً بعد وہ یورپ چلی گئی تھیں۔

مزیدخبریں