وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارتکاری رنگ لے آئی

28 Sep, 2022 | 09:18 AM

ویب ڈیسک: امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے ایف 16طیاروں پر بھارتی اعتراض یکسر مسترد کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی ہم منصب پر واضح کردیا کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی، اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا دہشت گردی کے واضح خطرات پاکستان کے پڑوس سے اٹھ رہے ہیں، ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیمیں سب کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ہمیں ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا پاکستان کو نئے طیارے یا سسٹم فراہم نہیں کئے جارہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ جو فوجی ساز و سامان دیں اس کو بحال رکھنے کیلئے تکنیکی تعاون بھی فراہم کریں۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان اور بھارت کے اختلافات پر کہا کہ امریکا چاہتا ہے دونوں ممالک تمام مسائل سفارتکاری سے حل کریں۔

مزیدخبریں