فاسٹ بولر نسیم شاہ سےمتعلق تشویشناک خبر

28 Sep, 2022 | 08:38 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبعیت ناساز، سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی سبب نسیم شاہ کے آج کا میچ کھیلنے کے امکان بھی ختم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی  ٹیم کے فاسٹ بولر   نسیم شاہ کی طبیعت سے متعلق ترجمان کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم وہ آج انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ترجمان کرکٹ بورڈ  نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ میچز کے لیے فاسٹ بولر کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل کراچی میں ہونے والے چار میچوں کے بعد سیریز دو دو سے برابر ہے۔


 

مزیدخبریں