ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرنیا حکم نامہ جاری

vaccination
کیپشن: corona vaccine
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ویکسی نیشن اہداف حاصل   کرنےکے لئے حکمت عملی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آج سے شادی ہالز میں کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی چیکنگ ہوگی۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے آج سے شادی ہالز اور مارکیز میں کورونا ویکسی نیشن کی خصوصی چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شادی ہال انتظامیہ اپنے طور پر  داخلی راستوں اور نمایاں جگہوں پر ویکسی نیشن کے لئے عوامی آگاہی کے لیے معلومات آویزاں کرے گی اور نمایاں جگہوں پر ہال کے اندر سٹینڈی فلیکس پر معلومات فراہم کرے گی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز کا تمام عملہ ویکسی نیٹڈ ہونے کا بیج لگائے گا جبکہ کسی بھی نان ویکسی نیٹڈ شخص کے شادی ہال میں داخلے پر پابندی ہو گی ،ہال میں ویکسی نیشن کی آگاہی سے متعلق پیغامات چلائے جائیں گے، ہال کے باہر اور دعوت نامہ پر صرف ویکسی نیٹڈ مہمانوں کو ہی آنے کی تلقین کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کو دکھانے کے لیے تمام مہمانوں کی ویکسی نیشن کا ڈیٹا محفوظ کیا جائے گا۔