ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر

28 Sep, 2021 | 07:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر متعدد مقامی اور انٹرنیشنل فلائٹس کینسل،لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آپریشنل مسائل اور طیاروں کی قلت کے باعث متعدد مقامی اور عالمی پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق ائیربلیو کی لاہور تا کراچی  دوطرفہ پرواز (پی اے 403/404) پی آئی اے کی گلگت سے لاہور پرواز ( پی کے 610) پی آئی اے کی نیروبی سے لاہور پرواز (پی کے 6716)اور ایئربلیو کی کراچی تا لاہور پرواز کو منسوخ کردیا گیا اسی طرح پی آئی اے کی دبئی سے دوطرفہ پرواز ( پی کے 203/204) لاہور تا ریاض فلائی ناس کی دو پروازیں (XY317/318) اور قطر ائیرویز کی لاہور تا دوحا دو طرفہ پروازیں (QR628/629) شامل ہیں۔ یادرہے چند روز پہلے یکے بعد دیگرے 12 انٹرنیشنل فلائٹس کی آمد کے بعد امیگریشن کاؤنٹرز پر انتہائی رش ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں