سام سنگ کا سستا ترین اسمارٹ فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

28 Sep, 2021 | 07:37 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   سام سنگ کا سستا ترین اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 ایس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گلیکسی اے 03 ایس کو اب پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو اس سیریز کے سابقہ ماڈلز سے کافی بہتر ہے۔ اور کم بجٹ میں بہترین فیچرز سے لیس فون ہے۔گلیکسی اے 03 ایس میں 6.5 انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ فراہم کرتا ہے۔فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

فون کی اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید ایک ٹی بی تک اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔گلیکسی اے 03 ایس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے۔اس کے علاوہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔
فون کا فنگرپرنٹ اسکینر دائیں جانب پاور بٹن میں ہی نصب ہے جبکہ اے سیریز کے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے ۔اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے جبکہ دیگر فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، بلیوٹوتھ 5 اور ہیڈ فون جیک نمایاں ہیں۔اس فون کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 21 ہزار 200 روپے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 22 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہوگا۔

مزیدخبریں