ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شائقین جلد جنگجو ہیروز ہوگن اور انڈر ٹیکر کو ایکشن میں دیکھیں گے

Wrestler
کیپشن: Undertaker and Hulk Hogan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پروفیشنل ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سی ای او ذیشان بشیرنے اعلان کیا ہے کہ ہلک ہوگن اور انڈرٹیکر کے دورہ پاکستان کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔ شائقین جلد رنگ میں دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانی پروموٹر ذیشان بشیر اس سے پہلے 2017 میں 25 عالمی شہرت یافتہ ریسلرز کو پاکستان لاچکے ہیں۔ ذیشان بشیر کا کہنا تھا کہ  پی ڈبلیو ای ریسلنگ سیزن ٹو  کی منصوبہ بندی پہلے سے کرچکے تھے لیکن کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث تاخیر ہوئی۔ ہلک ہوگن اور انڈرٹیکر سمیت کئی اسٹارریسلرز پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے منسوخی کو ایک بدقستمی قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان ہر قسم کی اسپورٹس کے لئے محفوظ ملک ہے، ماضی میں بے شمار اسپورٹس ایونٹ کراچکے ہیں اورمستقبل میں بھی کراتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ای سیزن ٹو سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔