(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر محمد حفیظ کو ڈینگی بخار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ گزشتہ ہفتے گیسٹرو وائرل کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے اور اسلام آباد سے لاہور واپس آنے کے باعث اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ نہ کھیل سکےتھے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کرائے جس میں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی۔
ڈاکٹر وں کے مطابق محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تاہم اب ان میں بہتر نظر آرہی ہے اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔