ویب ڈیسک: ٹک ٹاک نے ایک ارب صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ، بھارت اور پاکستان میں مقبولیت کے بعد ٹک ٹاک نے اپنے ایک ارب صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ یادرہے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائیٹ ڈانس پر امریکہ نے جاسوسی کاالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹک ٹاک ڈیٹا اکٹھا کررہی ہے جس پر سابق امریکی صدرٹرمپ کے دور میں کمپنی کو پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
انسٹا گرام 2018 میں ایک ارب صارفین کا ہندسہ عبور کرنے کےبعد اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے، جسے ٹک ٹاک سے مقابلے کا سامنا ہے۔
یاد رہے ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد انسٹاگرام اور یوٹیوب کو بھی مختصر دورانئے کی ایپ انسٹاگرام ریلز اور یوٹیوب شارٹس کے نام سے متعارف کرانا پڑی تھیں۔