میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے متعلق اہم خبر آگئی

28 Sep, 2021 | 04:56 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا شیڈول ملتوی، لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز حکومت کی پرموشن پالیسی کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرموشن پالیسی کی کابینہ سے منظوری نہ ہونے کی بناء پر میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے نتائج کا شیڈول ملتوی ہوگیا ہے۔ سیکرٹری بورڈز پنجاب کا کہنا ہے کہ پرموشن پالیسی منظوری کے بعد امتحانی نتائج کا شیڈول جاری ہوگا۔ یاد رہے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر اور 16 اکتوبر کو کیا جانا تھا۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا تھا۔ 99.89 فیصد طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے، 70 ہزار 79 بچوں نے امتحانات دیئے جس میں سے 69 ہزار  503 طلبا امتحانات میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ پہلی پوزیشن دو طلبا اور طالبہ کے نام رہی، عمر مقصود، عزیر عرفان اور ماہین خالد نے 1098 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کیں۔ 

مزیدخبریں