سعدیہ خان: کرتار پور مینجمنٹ پراجیکٹ یونٹ کیلئے بھرتیاں، متروکہ وقف املاک بورڈ نےملازمت کے خواہاں افراد کیلئےٹیسٹ شیڈول جاری کردیا، ٹیسٹ دو اکتوبر کو ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری کے ریٹرن ٹیسٹ ہفتے کے روز دو اکتوبر کو ہوں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے درخواست گزاروں کو ٹیسٹ کے لیے لیٹر بھجوا دیے ہیں۔ کیٹیگریز کے مطابق تمام دیگر پوسٹوں پر بھی ریٹرن ٹیسٹ کے بعد انٹرویوز ہوں گے۔ فائنل انٹرویو کے لیے ریٹرن ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا۔ تمام پوسٹوں پر تقرری کنٹریکٹ پر ہوگی۔ کامیاب امیدواروں کو کرتار پور میں تعینات کیا جائے گا۔